واشنگٹن/اسلام آباد(20 دسمبر 2025): عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے بورڈ نے پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلیوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کی منظوری دیدی، ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں معاشی استحکام اور سروس ڈیلیوری کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی، عالمی بینک نے 600 ملین ڈالر وفاق اور 100 ملین ڈالر سندھ کیلئے منظور کیے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی، ڈیجیٹل ڈیٹا اور مالیاتی نظام کو بہتر بنا کر سروس ڈیلیوری میں بہتری کا ہدف ہے، رقم پاکستان میں سستے قرض کے طور پر ترقیاتی پروگرام قرض کی مد میں دی جائے گی۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


