پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔

تفعالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں