ورلڈ بینک نے پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری کو سی پی ایف اہداف سے کم قرار دے دیا، ورلڈ بینک نے تائج پر مبنی طریقہ کار کی تجویزدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولرما ایمگابزر کی ملاقات ہوئی، ورلڈ بینک کے نمائندے نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی موجودہ سطح سی پی ایف کے اہداف سے کم ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ سی پی ایف سے ہم آہنگ سرمایہ کاری فریم ورک تشکیل دینے پر بات چیت ہوئی، فریم ورک میں کاروباری ماحول میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی اصلاحات شامل ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ فریم ورک میں تجارتی سہولت کاری، کیپٹل مارکیٹ کی ترقی اور برآمدی مسابقت بھی شامل ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے نتائج پر مبنی طریقہ کار کی تجویزدی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ طریقہ کار میں واضح پالیسی اہداف، کارکردگی کے اشارے شامل ہونے چاہیئں۔
پاکستان اور ورلڈبینک کے نمائندے میں سرمایہ کاری، اصلاحات اور روزگار پر کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت بات چیت ہوئی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیاگیا، ورلڈبینک کی ٹیم نے سی پی ایف کے تحت جاری منصوبوں اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔، ورلڈ بینک نے نجی سرمایہ کاری تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا، دونوں فریقین نے اعتراف کیا پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب پیشرفت کی ہے۔
وزیرخزانہ نے حکومت کی جانب سے جاری ساختی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا انھوں نے نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کیلئے کیپٹل مارکیٹس کومضبوط بنانے، طویل مدتی فنانسنگ تک رسائی بڑھانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
سندھ حکومت کی ورلڈ بینک سے سرکلر ریلوے، کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کیلیے تعاون کی اپیل
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


