منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

’عالمی بینک نے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلی ٹیشن منصوبے کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی بینک نے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلی ٹیشن منصوبے کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہ اہے کہ کارکردگی تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی موثر منصوبہ بندی کا ثبوت ہے صوبے بھر میں اہم انفرااسٹرکچر کی بحالی کے ذریعے 7.2ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بحالی منصوبے سے مسفید ہونے والے افراد میں 3.4 ملین خواتین شامل ہیں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی، محدود وسائل کے باوجود شفافیت، رفتار اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا اب پیشرفت تسلی بخش قرار دینا تصدیق ہے حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کا باعث بنا، فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلی ٹیشن منصوبہ  معاشی ،سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں