اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو اخراجات میں کمی کا فارمولہ دیتے ہوئے تحلیل ہونیوالی وزارتوں کی فنڈنگ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے 1124 ارب روپے کے اخراجات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کواخراجات میں کمی کا فارمولہ دے دیا۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی حکومت مختلف اخراجات کم کرکےبچت کرسکتی ہے ، ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کےخاتمےسے167ارب روپےکی بچت اور ٹیوب ویلز سبسڈی ختم یا کم کرنے سے 20 ارب روپےکی بچت ہوسکتی ہے۔
عالمی بینک نے تحلیل ہونیوالی وزارتوں کی فنڈنگ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے وفاقی حکومت کو328ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔
عالمی بینک نے مطالبہ کیا کہ بی آئی ایس پی کےاخراجات میں صوبوں کاحصہ شامل کیا جائے اور فنڈزمیں صوبوں کی شمولیت سےوفاق کو217ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔
وفاقی حکومت صوبوں میں سروسز دینےوالے پروگراموں کی فنڈنگ کررہی ہے، اخراجات کےازسرنوتعین سے 315ارب روپے اور ویٹ اسپورٹ پرائس سبسڈی کےخاتمےسے7ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔