تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

واشنگٹن: ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ورلڈ بینک میں تقریب

واشنگٹن: ورلڈبینک نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واشنگٹن میں تقریب کا انعقاد کیا، شرکاء نے تقریب سے خطاب میں ایدھی صاحب کی خدمات کو یاد کیا اور انکے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے عمارت میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی، تقریب میں ورلڈ بینک کی جنوبی ایشیا کی نائب صدر اینٹ ڈکسن، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ایدھی نے آج تک کسی حکومت یا این جی اوز سے ایک پیسہ نہیں لیا۔

اس موقع پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ عبدالستارایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے مذہب اور فرقے سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کی۔

تقریب سے خطاب میں ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کی نائب صدر نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہیں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -