تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ، عالمی بینک کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔

عالمی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شعبہ زراعت، توانائی میں اصلاحازت ناگزیر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئی جبکہ فوری طور پر موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -