ایک سال میں پاکستانی معیشت تنزلی کا شکار: ورلڈ بینک -
The news is by your side.

Advertisement

ایک سال میں پاکستانی معیشت تنزلی کا شکار: ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ملکی معیشت کو لاحق خدشات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کا سال ہونے کے باعث حکومت مؤثر معاشی اقدامات نہیں کر سکے گی۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے مجموعی اقتصادی مسائل پر تشویش کا اظہار کردیا۔

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے پاکستان معاشی لحاظ سے کافی مستحکم پوزیشن میں تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بعد سے معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کی الیکشن کا سال ہونے کے باعث اصلاحات کا عمل سست ہوجانے کا خدشہ ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سی پیک کے باعث آئندہ 2 سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں