The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی بینک کا انتباہ

عالمی بینک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کافی عرصے سے افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں ہے مگر آئندہ مالی سال اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔

vege

عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم یہ اضافہ معمولی ہے۔

crude-oil
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چین میں جاری معاشی سست روی اور خلیجی ممالک کے معاشی بحران کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں