تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’عالمی بینک کا ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینےکا وعدہ‘

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینےکا وعدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ورلڈبینک کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی بینک کے وفد کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر جون روم نےکی۔ ملاقات میں سیلاب کے ہنگامی کاموں سے متعلق عالمی بینک کے فنڈز سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینےکا وعدہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے 500 ملین روپے پیپلز ہاؤسنگ کمپنی کو جاری کیے ہاؤسنگ کمپنی گھروں کی تعمیر کا شفاف طریقہ کار بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام تیزی سےجاری ہے، 22 ملین ڈالر سے خیمے، مچھر دانیاں، ڈی واٹرنگ مشینیں خریدنے کا آرڈر دیا گیا تمام خریداری رواں ماہ کےآخرتک مکمل ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ 18ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے کام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جب کہ کراچی میں نکاسی آب کی بحالی کیلئے25 ملین ڈالرکےکام مراحل میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -