پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 برونز میڈلز جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 برونز میڈلز جیت لیے۔

سعودی عرب کے شہر الخبر میں منعقدہ ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شان دار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے تین برونز میڈلز جیت لیے۔

ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کے مینز مقابلوں میں 57 ممالک جب کہ ویمنز مقابلوں میں 18 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے تینوں کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پرفارمنس دکھاتے ہوئے میڈلز اپنے نام کیے۔

پاکستان آرمی کی اولمپئن صدف صدیقی نے ویمنز ماسٹرز کیٹیگری میں بھرپور مہارت اور شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ حوالدار مقبول احمد نے انفرادی ماسٹرز کیٹیگری میں زبردست مقابلے کے بعد برونز جب کہ انعام اللہ نے سینئرز کیٹیگری میں کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں