The news is by your side.

Advertisement

عالمی دنیا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتی، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کسی صورت بھی کشمیر یا کشمیریوں کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی اور اب کوئی بھی ملک اُسے نظر انداز نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیری مسلمانوں کی کھل کر نمائندگی کی اور وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر مودی کو کلین بولڈ کردیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے ہوئے کرفیو کو سات ہفتے گزر چکے، وہاں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہیں، ایسے موقع پر بین الاقوامی کمیونٹی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں: مودی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کا سماں ہے: مشال ملک

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا عجیب ملک ہے جہاں انسان قتل ہورہے ہیں اور گائے کو مقدس قرار دے کر اُس کی حفاظت کی جارہی ہے، کشمیر مظالم نے دنیا کے سامنے مودی حکومت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا کیونکہ وہاں کھل کر انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور حق خودارادیت کے مطالبے پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں