تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ورلڈ کرائم انڈیکس رپورٹ جاری، کراچی کون سے نمبر پر آگیا؟

کراچی: شہر قائد میں امن وامان کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت لانے لگی ہے، جس کا اعتراف ورلڈ کرائم انڈیکس نے بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے اعداد وشمار جاری کئے ہیں، جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کے باعث کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 103 سے 115 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بیس میں کراچی 103ویں نمبر پر تھا، جبکہ سات سال قبل شہر قائد کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے باعث کراچی میں ہر گزرتے سال جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کے مطابق وینزیلا کا دارالحکومت کاراکاس وینوزیلا پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغان دارالحکومت کابل کا 14 واں نمبر ہے، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 43ویں، امریکا کا شہر ہیوسٹن 52ویں نمبر بھارت کا دارالحکومت دہلی 82 جبکہ واشنگٹن ڈی سی 88ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح پر نانٹس فرانس 105ویں جبکہ بھارتی شہر بنگلو 108 ویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396 بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔

Comments

- Advertisement -