تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ورلڈکپ 2009: پاکستان کی ناقابل یقین فتح کی کہانی

سری لنکن ٹیم پر حملوں کے بعدپاکستان میں مایوسی تھی پاکستان کی کرکٹ مشکل میں تھی ایسے میں قومی ‏ٹیم نے انگلینڈ میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

سری لنکن ٹیم پر حملوں کے بعد پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی پاکستان ٹیم نے اسکا جواب ‏انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کیا۔

یونس خان کی قیادت اور شاہد آفریدی کے کمال نے قومی ٹیم کو چیمپین بنایا۔ پاکستان گروپ میں انگلینڈ سے ‏ہارا اور انگلینڈ ہالینڈ سے شکست کھا گیا۔

پاکستان سپر ایٹ میں سری لنکا سے ھارا لیکن پھر نیوزی لینڈ کو ہرایا۔ عمر گل نے ایسی سوئنگ بولنگ کی کہ ‏نیوزی لینڈ کی بتی گل ہو گئی اور بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔

سیمی فائنل میں شاھد آفریدی چمکے اور پاکستان کو جنوبی افریقہ پر فتح دلوائی۔ انہوں نے 51 رنز بنائے اور 2 ‏وکٹیں لیں۔

جب لارڈز کے تاریخی میدان پر فائنل کا میلہ سجا تو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوا۔ آفریدی پھر بنے میچ کے ‏باکمال کھلاڑی، ایک وکٹ اور چون رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، مرلی دھرن کو چھکا لگایا جو یادگار بن گیا اور ‏یوں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کو ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔

Comments

- Advertisement -