The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ کپ: گرین شرٹس 7 جون کو سری لنکا کے مد مقابل آئیں گے

برسٹول:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرا میچ سات جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔

 پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی۔

 آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کوویسٹ  انڈیز سے شرمناک شکست ہوئی  تھی لیکن گزشتہ روز گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف  انگلینڈ کے خلاف شاندارکم بیک کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔

اٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے اور میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، فخر زمان 36 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، امام الحق کو بھی 44 رنز پر معین علی نے پویلین روانہ کیا۔

بابر اعظم نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد حفیظ 62 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، حفیظ کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کپتان سرفراز احمد نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں ووکس نے آؤٹ کیا، آصف علی 14 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے، شعیب ملک صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وہاب ریاض کو 4 رنز بنا کر کرس ووکس نے آؤٹ کیا، حسن علی اور شاداب خان 10، 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں