تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ورلڈ کپ 2019: ملنگا کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پردوسری شکست

لیڈز: ورلڈ کپ 2019 کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے لیستھ ملنگا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو  20 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کی ورلڈ کپ میں یہ دوسری شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں 233 رنز ہدف کے تعاقب انگلش ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جو روٹ اور بین اسٹوکس کی نصف سنچریاں بھی انگلش ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں، لیستھ ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 1 رن پر گری جب جونی بریسٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، 26 رنز  پر دوسری وکٹ گری جب جیمز ونس 14 رنز پر ملنگا کا شکار بنے۔

کپتان اوئن مورگن کو 21 رنز پر ادانا نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، جو روٹ نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جوز بٹلر اور معین علی بالترتیب 10 اور 16 رنز بناسکے۔

کرس ووکس 2 رنز اور عادل رشید 1 رن پر وکٹ دے بیٹھے، بین اسٹوکس نے 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن انگلش ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

لیستھ ملنگا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈی سلوا نے تین اور ادانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا، اینجلو میتھیوز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی دو کھلاڑی صرف 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کپتان کرونارتنے 1 اور کوشل پریرا 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اویشکا فرننڈو نے 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، مینڈس 46 رنز بنا کر عادل رشید کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 85 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جیون مینڈس صفر، ڈی سلوا 29، تھسارا پریرا 2، اُدانا 6، ملنگا 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

- Advertisement -