منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

’لگتا ہے جنوبی افریقہ ہم پر رحم نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی بہترین کارکردگی جاری ہے جس کے باعث سابق قومی پیسر محمد عامر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے جنوبی افریقہ ہم پر رحم نہیں کرے گا۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے سنسنی سے بھرپور مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ جس میں میزبان کے علاوہ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کارکردگی تاحال قابل تحسین ہے بالخصوص جس طرح سے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کلک کر رہی ہے اور حریف کو 400 سے زائد یا اس کے قریب قریب ہدف دے رہی ہے اس سے میگا ایونٹ میں اس کے عزائم کا کھل کا اظہار ہوتا ہے۔

پاکستان جو لگاتار تین میچز ہار کر میگا ایونٹ کے فائنل فور کی دوڑ میں حسب روایت ایک بار پھر اگر مگر کی پوزیشن پر آ چکا ہے اس کے لیے اپنے اگلے چاروں میچز جیتنے کے ساتھ رن ریٹ اور دیگر ٹیموں میں سے کسی کی فتح اور شکست کے لیے دعاؤں کی بھی ضرورت ہوگی۔

گرین شرٹس اپنا اگلا اہم ترین میچ جمعہ 27 اکتوبر کو چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

جنوبی افریقہ کی ایونٹ میں کارکردگی کے تناظر میں سابق قومی پیسر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اس بار ساؤتھ افریقہ کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ حالات ے مطابق کھیلا جائے اور قومی ٹیم کو ان ہی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا سفر طے کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں