ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی جیت کی ہیٹ ٹرک، بنگلہ دیش کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کی جانب سےے دیے جانے والا 246 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیرل مچل نے 89 جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہٹ ہوئے۔ ڈیون کونوے 45 رنز بنائے، راچن رویندرا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگر نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، محمود اللہ نے 41 اور کپتان شکیب الحسن نے 40 رنز ک اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ کپ کے 2 میچز کے بعد ول ینگ کی جگہ مستقل کپتان کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹاس کے موقع پر کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہدی حسن کی جگہ محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ پہلے 2 میچوں میں بیٹنگ، بولنگ کی شروعات نہیں اچھی رہی، کوشش کریں گے آج غلطیاں نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں