احمدآباد: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 283 رنز کا ہدف باآسانی 36.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیون کونوے اور رچت رویندرا نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں، کونوے نے 3 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
رچیت رویندرا نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول یونگ کی واحد وکٹ سیم کرن نے حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا۔
جو روٹ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
جونی بیرسٹو 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان 14 رنز بنا کر ہینری کو وکٹ دے بیٹھے۔
معین علی کو 11 رنز پر گلین فلپس نے بولڈ کیا، عادل راشد 15 اور مارک ووڈ 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھسائی، سینٹنر اور فلپس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کو اپنے ریگولر کپتان کین ولیمسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم قیادت کے فرائض نبھا رہے ہیں۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد قائم مقام کیوی کپتان ٹام لیتھم نے بتایا کہ کین ولیمسن آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے تیاری اچھی ہے اور وارم اپ میچز سے فائدہ ہوا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ آج کے میچ میں انگلینڈ کو کم سے کم اسکور پر روکیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کو ہی ترجیح دیتے۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور بورڈ پر سجا کر نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ٹیم انگلینڈ:
جوز بٹلر (کپتان)، جونی برسٹو، ڈیوڈ میلان، جوئے روٹ، ہیری بروکس، معین علی، لیام لونگ اسٹون، کرس ووکس، سام کورن، عادل رشید اور مارک ووڈ۔
ٹیم نیوزی لینڈ:
ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کانوے، ول ینگ، ریچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چپمن، جمیز نیشام، مچل سینٹر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ۔