پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف افغان کھلاڑی بازو پر کالی پٹی کیوں باندھے ہوئے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں بھارت کے خلاف افغانستان کے کھلاڑی بازو پر کالی پٹی باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔

کرکٹ میچ میں کھلاڑی بازو پر کالی پٹی باندھ کر اس وقت میچ کھیلتے ہیں جب کسی سابق کھلاڑٰ کا انتقال ہوجائے یا پھر کوئی بڑا سانحہ رونما ہوجائے۔

بھارت اور افغانستان کا میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ میں افغانستان کے کھلاڑی بازوپر کالی پٹی باندھے میدان پر اترے ہیں، جس کو دیکھ کر کرکٹ شائقین کے دماغ میں یہ سوال پیدا ہوا کہ افغان کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی ہے؟

دراصل افغان کھلاڑیوں نے حال ہی میں افغانستان میں آئے بدترین زلزلے کے متاثرین کے سوگ میں بازوں پر کالی پٹی باندھی ہے۔

طالبان کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور کم از کم 2 ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

طالبان کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور کم از کم 2 ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تاہم آج بھی افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں زلزلے کے تازہ جھٹکوں کی شدت پھر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب امداد اداروں کا کہنا ہےکہ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں