ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کو اے آر وائی نیوز بنائے گا مزید پرجوش

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہو رہا ہے جس کو مزید پرجوش بنانے کے لیے اے آر وائی نیوز لا رہا ہے سب سے بڑا ٹی وی پینل۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے۔ اب دنیا بھر کی نظریں جم گئی ہیں اس بڑے ایونٹ پر اور سب کو چڑھنے لگا ہے کرکٹ کا بخار۔ کھیل کے ہر لمحے بدلتے حالات اور سنسنی خیزی کو مزید پر جوش بنانے کے لیے پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل کر رہا ہے کچھ خاص۔

اے آر وائی نیوز دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے اپنی ٹی وی اسکرین پر پیش کر رہا ہے سب سے بڑا پینل۔ کھلاڑی، تجزیہ کار، انٹرٹینر سب ہوں گے ایک سے بڑھ کر ایک۔

چیمپئن کپتان یونس خان کی پیشگوئیاں تو ہوں گی ساتھ ہی اسٹار سابق بیٹر باسط علی کے بے لاگ تبصرے اور کامران اکمل کی ہلکے پھلکے انداز میں بڑی باتیں کریں گی شائقین کرکٹ کو محظوظ۔

ماہرین کے تجزیے اور تبصروں کے ساتھ بھارت سے ہوں گے شاہد ہاشمی اور شعیب جٹ بھی دیں گے لمحہ لمحہ کی خبر جس سے ہمارے شائقین رہیں گے ہر وقت با خبر۔

یہ دلچسپ اور بڑا پروگرام ہر لمحہ پرجوش کے میزبان ہوں گے سب سے پسندیدہ وسیم بادامی جس میں عادی اور مصطفیٰ چوہدری لائیں گے قہقہوں کا طوفان۔

تو شائقین ہو جائیں تیار کہ ورلڈ کپ کا دنگل شروع ہونے سے قبل کل (بدھ 4 اکتوبر) سے یہ دھماکے دار، معلومات، تجزیوں، تبصروں، اپ ڈیٹ اور قہقہوں سے بھرپور پروگرام روزانہ رات گیارہ بج کر تین منٹ پر اے آر وائی نیوز پر نشر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں