بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ڈی لیڈے نے بھارتی کپتان کو آؤٹ کرکے ورلڈکپ میں بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیدر لینڈز کے بولر باس ڈی لیڈے نے روہت شرما کو آؤٹ کرکے ورلڈکپ میں اپنے والد کے سب سے زیادہ ورلڈکپ لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈی لیڈے کے والد ٹم نے ورلڈ کپ کے میچز میں نیدرلینڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں جسے ان کے بیٹے نے بھارت کے خلاف میچ میں توڑ دیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما کو آؤٹ کرکے ڈی لیڈے نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی وکٹوں کی تعداد 15 کرلی۔

کپتان روہت شرما نے 54 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی جس میں میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

ڈی لیڈے کے والد ٹم نے 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران عمدہ پرفارمن دیتے ہوئے نیدرلینڈز کے لیے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم بھارتی اننگز کے دوران 18 ویں اوور میں ڈی لیڈے نے روہت کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

نیدر لینڈز کے بولر کے لیے خوش قسمتی کی بات یہ تھی کہ جب انھوں نے اپنے والد ٹم کا ریکارڈ توڑا تو اسے دیکھنے کے لیےان کے والد بنگلورو میں اسٹینڈز میں موجود تھے۔

اس میچ سے قبل، ڈی لیڈ نے آٹھ میچوں میں 7.11 کی اکانومی ریٹ سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی بہترین بولنگ پاکستان کے خلاف تھی جہاں انھوں نے 62 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ایونٹ اب تک نیدرلینڈز کے کرکٹر کے لیے اچھا رہا ہے جہاں انھوں نے آٹھ میچوں میں 127 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ باس ڈی لیڈے نیدرلنڈز کے ان اسٹار پلیئرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے اس سال کے شروع میں کوالیفائر کے دوران سات میچوں میں 285 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے ورلڈکپ میں آنے کا راستہ آسان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں