منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خالی اسٹیڈیم پر مائیکل وان کے طنز نے ہربجھن کو آگ بگولا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈکپ کئی ناپسندیدہ وجوہات کی بنا پر شہ سرخیوں میں ہے جن میں سے ایک وجہ شائقین کرکٹ کا کم تعداد میں گراؤنڈ کا رُخ کرنا بھی ہے۔

میزبان بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کی کئی نشتیں خالی تھیں، سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے عالمی کپ کے دوران بھارت کے میچ می بھی اسٹیڈیم کو خالی دیکھ کر ایک طنزیہ ٹوئٹ کرڈالی جس پر ہربھجن آگ بگولہ ہوگئے۔

بلیو شرٹس نے افغانستان کو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تاہم میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹوئٹ کیا کہ آج تو بھارت کا میچ ہے اس کے باوجود اتنی خالی سیٹیں کیوں ہیں۔

سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو یہ ٹوئٹ بہت ناگوار گزری اور انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کھیل دیکھ رہے ہیں یا خالی نشستیں؟

تاہم سابق بھارتی کرکٹر کا یہ انداز کرکٹ شائقین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انھوں نے اس پر ہربھجن سنگھ کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں محض چند شائقین میں موجود تھے جس پر بھارتی بورڈ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ بی سی سی آئی نے افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی تھی۔

ابتدائی میچز میں شائقین سے خالی اسٹیڈیمز دیکھ کرایک اور سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو رائے دی کہ گراؤنڈز کو مداحوں سے بھرنے کے لیے اسکول کے بچوں کو مفت ٹکٹس دیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں