تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’پاکستان سے سیکھیں مشکل وکٹوں پر کیسے بیٹنگ کی جاتی ہے‘

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف ناصرف موجودہ و سابق کرکٹرز بلکہ دیگر ٹیموں کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی کی جارہی ہے۔

’حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے‘

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ کے بعد جارح مزاج بیٹر شیرفون ردر فورڈ  نے بھی قومی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کی ہے۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ردرفورڈ نے کہا کہ ’ہر کسی کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہونا چاہیے وہ دنیائے کرکٹ کو سکھا رہے ہیں کہ مشکل پچوں پر اتنی آسانی سے کیسے بیٹنگ کی جاتی ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد باہر ہوگئی، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی نصف سنچریاں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو شاندار 85 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ہیلز کی شاندار اننگز میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، دوسرے اینڈ سے جوز بٹلر نے بھی ہیلز کا خوب ساتھ دیتے ہوئے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -