آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، اداکار نے اپنے رویے سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ فائنل میں بڑی بری بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، ان میں شاہ رخ خان اور آشا بھونسلے جیسے بڑے نام بھی شامل تھے۔ بھارتی بورڈ کے سربراہ جے شاہ، بادشاہ خان اور گلوکارہ آشاہ ایک ساتھ بیٹھے ہی میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔
اس دوران لیجنڈری گلوکارہ آشا بھونسلے اپنی چائے کا خالی کپ عملے کو واپس کرنا چاہتی تھیں۔ شاہ رخ نے نہایت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے کپ لیا اور اٹھ کر اسٹاف کو دینے چلے گئے۔
بالی وڈ اداکار کے اس عمل کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو کلپ تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
these small gestures are what makes SRK so magnanimous ❤️#INDvsAUSfinalpic.twitter.com/P5XmRkz44h
— ح (@hmmbly) November 19, 2023
کنگ خان کے اس عمل کو انٹرنیٹ صارفین دل کھول کر سراہ رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اسی رویے کی وجہ سے شاہ رخ خان بہت خاص ہیں کیوں کہ وہ بہت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
WOW,ASHA BHOSLE MADAM AND SRK ARE HAVING CONVERSATION😌 https://t.co/MqLa5ysRBf pic.twitter.com/GwDAZIMgil
— 𝕀'𝕞 𝕊𝕙𝕣𝕖𝕖 🦄 (@SwayamHiTuAgni) November 19, 2023
واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، انوشکا شرما اور اتھیا شیٹھی کے علاوہ دیگر بالی وڈ اداکار بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔