بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ورلڈکپ بارشیں، شائقین کا آئی سی سی سے انوکھا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈکپ 2019 کے میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد شائقین نے آئی سی سی کا مذاق بنانا شروع کردیا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلچسپ میمز شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 میں کھیلے جانے والے تین میچ اب تک بارش کی نذر ہوچکے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برسات کے باعث مزید میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دو روز قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے ساتھ ہی ورلڈکپ کا نیا ریکاڈ بن گیا، یعنی امسال ورلڈکپ میں اب تک سب سے زیادہ تین میچز بارش کے باعث نہیں کھیلے جاسکے جبکہ ماضی میں دو دو میچز کا ریکارڈ تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیا بارش ورلڈ کپ 2019 کے حسن کو گہنا دے گی؟

قبل ازیں 1992 اور 2003 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دو دو میچز بارش کی نذر ہوئے تھے، جبکہ ابھی تک ورلڈکپ 2019 میں پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے، مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دیو رچرڈسن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے متاثر ہونے والے میچز کا دوبارہ انعقاد کیا جائے تو ایونٹ دس روز مزید طویل ہوجائے گا اسی باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 10 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈکپ راؤنڈ روبن کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے لیکن اس میں کسی بھی راؤنڈ میچ کے لیے متبادل دن نہیں رکھا گیا لہٰذا بارش کی نذر ہونے والے تمام میچ بے نتیجہ تصور کیے جائیں گے اور اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

شائقین کرکٹ جو سارا سال ورلڈکپ 2019 کے انتظار میں تھے وہ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے والے مقابلوں پر شدید مایوس ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کا مذاق بنانا شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذاق بنانے کے لیے بارش اور پانی کے ساتھ کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں