پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، 5 وکٹوں پر 208 رنز

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 کے حیدرآباد دکن میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے 35 اوورز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو کینگروز اوپنر نے بالکل درست ثابت کیا۔ مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے 12.2 اوورز میں ٹیم کا 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نصف سنچری سے دو رنز دوری پر 48 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کو بریک تھرو دلانے والے بولر اسامہ میر تھے جن کی گیند پر کیچ کو کیچ حارث رؤف نے دبوچا۔ اسامہ میز نے ہی اپنے اگلے اوور میں مچل مارش کو چلتا کیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 31 رنز بنائے۔

ان کے بعد آنے والے اسٹیون اسمتھ اور لبھوشن ٹیم کے مجموعے کو 151 تک لے گئے لیکن اس موقع پر لبھوشن 40 کے انفرادی اسکور پر محمد نواز کی وکٹ بن گئے۔ دو رنز کے اضافے کے ساتھ ہی اسٹیون اسمتھ 27 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار ہوئے جب کہ الیکس کیری تیز رفتاری سے رنز بنانے کے چکر میں رن آؤٹ ہوگئے انہوں نے 11 رنز بنائے۔

اس وقت کریز پر گلین میکسویل 41 رنز کے ساتھ موجود ہیں جب کہ ان کے ساتھ کیمرون گرین نے 2 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے کس حکمت عملی اور فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ان تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آج آخری موقع ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بڑے اسکور کے باوجود ہارنے کے بعد ورلڈ کپ سے قبل یہ میچ جیت کر اپنے حوصلے بلند کرنا چاہے گی جب کہ آسٹریلیا جس کا پہلا وارم اپ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ان کے مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک کینگروز کے لیے حوصلے کا باعث ہوگی۔

نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی خامیاں بالکل بولنگ اور اسپنرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پریکٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کی اور دو روز کے دوران کئی طویل پریکٹس سیشن کوچز کی زیر نگرانی کیے۔

گزشتہ روز بھی ڈھائی گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں جب کہ نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

آج دیگر دو وارم اپ میچز میں سری لنکا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کر رہا ہے جب کہ بھارت اور نیدر لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں