جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

دنیا بھر میں آج ذیابیطس کا دن منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچید گیوں،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

شوگر یعنی زیابیطس، ایک ایسی بیماری ہے، جو بہت سی دوسری بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔جب لبلبہ درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دے اور زیادہ مقدار میں انسولین پیدا نہ کر سکے تو شوگر جیسی خطرناک بیماری جنم لیتی ہے.

طبی ماہرین کے مطابق نامناسب طرز زندگی اور فاسٹ فوڈ کا بڑھتا استعمال اس مرض میں اضافے کا سبب ہے۔پیشاب کا باربارا ٓنا،وزن کا گھٹنا،بھوک لگنا،پاؤں میں جلن اور سن ہونا یہ سب شوگر کی علامات ہیں۔

ذیابیطس دل، خون کی نالیوں ،گردوں ،آنکھوں، اعصاب اور دیگر اعضا کو متاثر کرسکتی ہے، ذیابیطس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ روز مرہ زندگی میں متوازن غذا کا استعمال کیا جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے.

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں اور خاص طور پر نیم شہری علاقوں میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج شہروں میں رہنے والوں میں سے تقریباً دو تہائی افراد میں سے ہر ایک ذیابیطس کا مریض ہے۔

شوگر کے مریض بلکہ بیشتر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ میٹھی اور نمکین چیزیں زیادہ کھانے سے اس بیماری سے نقصان ہو تا ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ تاثر غلط ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ، شوگر کے مریض اپنے جسمانی اعضاء خاص طور پر پاؤں کا خیال رکھیں،چوٹ لگنے یا زخم کی صورت میں احتیاط برتیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں