اشتہار

ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان میں 16 نئے صوبے یا 25 انتظامی اکائیاں بنانے کی مشروط حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 اکتوبر 2026): ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان میں 16 نئے صوبے یا 25 انتظامی اکائیاں بنانے کی مشروط حمایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے حکومت عوام کے قریب آ سکتی ہے۔ جب کہ سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر اور مالی و سیاسی جواب دہی مضبوط ہوسکتی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی اوسط آبادی تقریباً 6 کروڑ ہے، جس کے باعث دور دراز اضلاع تک سرکاری سہولتوں کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔

فورم نے زور دیا کہ نئی انتظامی اکائیوں کو مناسب مالی وسائل، ٹیکس وصولی کے اختیارات، مضبوط انتظامی صلاحیت اور واضح ذمے داریاں دینا ضروری ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے تقریباً 28 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ فورم نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا مقصد محض انتظامی اکائیوں کی تعداد بڑھانا نہیں، بلکہ بہتر حکمرانی اور عوامی خدمات کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔

’نئے صوبے بنانے کا فیصلہ ہو چکا، آئین میں گنجائش بھی موجود ہے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں