تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کتے نے گنیز بک میں نام درج کروالیا

کیوبا: کینیڈا کے ’ٹوبی‘ نامی کتے نے ایک منٹ میں سو غبارے پھاڑ کر گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پیٹ ڈے کے موقع پر پالتو جانوروں کے لیے گنیز ٹیم کی جانب سے مختلف گیمز کا انعقاد کیا گیا تاکہ وہ اپنا نیا ریکارڈ بنا کر اپنی پہچان بنا سکیں۔

کینیڈا میں ہونے والے مقابلے میں  ٹوبی کی پھرتی دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور اُسے داد دیے بغیر نہ رہ سکے، ٹوبی نے ایک منٹ میں سو غبارے پھوڑ کر سب کو حیران کردیا۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبی کی مالکن نے کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے پورے نو سال تک انتظار کیا، ٹوبی نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اپنے پنجوں اور دانتوں سے غبارے پھوڑنے شروع کردیے تھے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ٹوبی نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اور اب اُسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، مقابلے میں حصہ لیتے وقت میں تھوڑی سہمی ہوئی تھی مگر ٹوبی کا اعتماد قابل دید تھا‘‘۔

ویڈیو دیکھیں

قبل ازیں یہ ریکارڈ ٹوبنکی نامی کتے کے پاس تھا جس نے 39.08 سیکنڈ میں 100 غبارے پھوڑے تھے تاہم ٹوبی نے 36.25 سیکنڈز میں 100 غبارے پھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پرانے ریکارڈ کی ویڈیو

Comments

- Advertisement -