تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ہائپر لوپ سے دبئی تا ابوظہبی سفر صرف 12 منٹ میں

دبئی : دبئی تا ابوظہبی دنیا کا منفرد ترین ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ پیش کردیا گیا جس کے تحت ان دونوں ریاستوں کے درمیان زمینی سفر بوئنگ 747 طیارے کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہوگا اور سفر محض 12 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

اس حیران کن اور دلچسپ منصوبے کے بارے میں آگاہی ہائپر لوپ کے چیف ایگزیکٹو نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی مڈایسٹ ریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس انوکھے پراجیکٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائیں جو صحرا نیوڈا میں تکمیل کے مراحل میں ہے اور یہ تصاویر اس سے قبل کبھی منظر عام پر نہیں آئیں اور اب یہ منصوبہ دبئی تا ابوظبی پیش کردیا۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہائپر لوپ کے سربراہ کا کہنا تھا خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے تیز رفتار پوڈز میں مسافروں کے علاوہ مالِ تجارت بھی بھیجا جا سکے گا جو مسافروں اور تجارتی سامان الگ الگ ڈیزائن کے لیے گئے ہیں اور یہ پوڈز 1200 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کرسکتے ہیں یعنی ان کی رفتار بوئنگ طیارے 747 کی رفتار سے بھی زیادہ ہے اس طرح دبئی اور ابوظہبی کا سفر محض 12 منٹ رہ جائے گا۔

 2 3

ہائپر لوپس کسی ٹرین کے برعکس دراصل کئی چھوٹے چھوٹے پوڈز پر مشتمل ہوتی ہے جو الگ الگ سفر کرتے ہیں جب کہ ایک ٹرین میں کئی ڈبے ایک ساتھ ایک ہی انجن کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

7

ٹرین کے برعکس یہ پوڈز مسافر کے بتائے گئے وقت پر سفر کا آغاز کرے گی اور بغیر کسی رکاوٹ یا قیام کے براہ راست اس ہی اسٹیشن پر جا کر رکے گی جہاں مسافر نے اترنا ہوگا یعنی ہر اسٹیشن رکنے کی کوفت سے محفوظ رہا جا سکے گا جیسا کے خبر میں منسلک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

6

یہ پوڈز ایک مخصوص مگر جدید سائنسی طرز پر بنائے ٹیوب میں سفر کیا کریں گے اور یہ ٹیوبس دبئی ایئرپورٹ، برج خلیفہ، دبئی مارینہ، المکتوم ایئر پورٹ،دبئی ایئر پورٹ اور ابوظہبی کے مرکز سے منسلک ہوں گے، مسافر اپنی مطلوبہ جگہ کا انتخاب کرے گا اور اسے متعلقہ پوڈز میں سوار کر مقررہ اسٹیشن پر پہنچادیا جائے گا۔

ایک بوئنگ طیارے سے تیز رفتار ہائپر لوپس پوڈز کی کامیابی کی بنیادی وجہ اس کا محفوظٖ ترین ہونا ہے دوئم یہ ہوائی ٹکٹ سے سستا ثابت ہوگا اور انتظار کی زحمت کا سامنا نہیں ہوگا۔

5

4

دونوں شہروں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟؟

دبئی اور ابوظبی کے درمیان فضائی فاصلہ (جہاز سے سفر) 65 میل (105 کلومیٹر) ہے جبکہ زمینی فاصلہ(بذریعہ سڑک) 125.24 کلومیٹر ہے، اگر آپ اپنی گاڑی 70 میل فی گھنٹہ (112 کلومیٹر) کی رفتار سے چلائیں گے تب بھی آپ کو ابوظبی پہنچنے میں ایک گھنٹہ 7 منٹ کا سفر لگے گا لیکن ہائپر لوپ کے ذریعے زمینی فاصلہ ایک گھنٹہ 7 منٹ کے بجائے محض 12 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

ہائپر لوپ سے متعلق یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

Comments

- Advertisement -