The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ فوڈ پروگرام: 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: افغانستان کے لیے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت جاری ہے، بین الاقوامی فوڈ پروگرام کے تحت 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر دفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے چھے خصوصی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر اسلام آباد لینڈ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں کرائسزمینجمنٹ ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کو خصوصی این او سی کا اجرا کیا تھا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ یو این فوڈ پروگرام عملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کے لیے آپریٹ ہوں گے جبکہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان روانہ ہوں گے۔

پاکستان نے یو این فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں