تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت چونک اٹھا

جنیوا: عالمی وبا ‘کروناوائرس’ کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ایک دن میں حیران کن طور پر 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز پہلی بار سامنے آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے اپنی چونکا دینے والی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ستمبر سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رواں ماہ 2 اکتوبر کو 3 لاکھ 30 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو ایک دن میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز قرار دیے گئے تھے، لیکن تازہ صورت حال نے پہلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز میں سب سے زیادہ مریض یورپ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 96 ہزار 996 بنتی ہے، اور یہ یورپ میں بھی پہلی بار سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ تو ہوئے لیکن اموات کی شرح معمول کے مطابق ہی رہی۔ ممکنہ طور پر کرونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے سے کیسز بھی زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

کورونا وائرس، دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے حملے جاری ہیں، مہلک وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 10لاکھ 66 ہزار ہوگئی جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔

پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -