تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دنیا کی سب سے وزنی خاتون ممبئی سے ابوظہبی پہنچ گئیں

ابوظہبی: بھارت میں مناسب سہولیات نہ ملنے پر مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد علاج کی غرض سے ابوظہبی پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے وزنی خاتون جو مصر سے ممبئی کے سیفی اسپتال آپریشن کی غرض سے آئیں تھیں وہ 250 کلو گرام وزن کم ہونے کے بعد بہتر علاج کی غرض سے ابوظہبی پہنچ گئیں۔

ایمان احمد کی آمد کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے اور میڈیکل کی خصوصی ٹیمیوں کے ساتھ پولیس کے خصوصی دستے بھی تشکیل دیے جو ائیرپورٹ سے اسپتال تک خصوصی ایمبولینس کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال پہنچے۔

ممبئی سے ابو ظہبی منتقلی کے وقت مریضہ کے ہمراہ جہاز میں 5 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم موجود تھی جن میں خصوصی ڈاکٹرز اور ایوی ایشن عملہ بھی شامل تھا۔

پڑھیں: ’’ دنیا کی وزنی ترین خاتون کی سرجری، 100 کلو وزن کم ‘‘

ابوظہبی کے مشہور ہیلتھ کیئر اسپتال کی جانب سے مریضہ کے لیے خصوصی بیڈ تیار جبکہ دیکھ بھال کے لیے میڈیکل کی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور ایمان کے لیےعلیحدہ انتہائی نگہداشت کا وارڈ (ICU) بھی تیار کیا گیا  ہے۔

ڈاکٹر شجر غفار نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے اسپتال میں اعلیٰ سرجری کی سہولیات موجود ہیں، بھارت کے اسپتال میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ایمان کے اہل خانہ نے انہیں یہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔

مزید پڑھیں: ’’ بھارت: ایمان کا وزن آدھا نہیں ہوا، وزنی ترین خاتون کی بہن کا بیان  ‘‘

یاد رہے بھارت میں علاج کے دوران ایمان کی ہمشیرہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ڈاکٹرز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، ایمان کا وزن کم تو ہوا مگر اُس کی طبیعت مسلسل خراب ہے۔

Comments

- Advertisement -