تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: ایمان کا وزن آدھا نہیں ہوا، وزنی ترین خاتون کی بہن کا بیان

ممبئی: مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد کی بہن نے ڈاکٹرز پر جھوٹ اور دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر سے بھارت لائی جانے والی دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد کی بہن شائمہ سلیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایمان احمد بہت بیمار ہے اور سیفی اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے وزن کم کیے جانے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایمان کا آپریشن کیا جس کے بعد سے اُس کی طبیعت مسلسل ناساز ہے، وقتی طور پر وزن میں کمی نظر آئی مگر آہستہ آہستہ اُس کے جسم میں سوجن آتی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

یہ بیان شائمہ سلیم نے اُس ردعمل میں جاری کیا جب اسپتال انتظامیہ نے ایمان کی صحت کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی اور کہا کہ مریضہ کی طبیعت میں بتدریج بہتری اور وزن میں کمی آرہی ہے۔

اسپتال سے جاری ویڈیو:

ڈاکٹرز کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ ایمان احمد کا رواں برس فروری سے اب تک 250 کلو گرام وزن کم ہوا ہے۔

ایمان کی بہن کے ویڈیو بیان کو ڈاکٹرز نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایمان کو مصر لے جانا چاہتی ہیں جبکہ مریضہ بھارت میں مزید سکونت اختیار کرنا چاہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -