تازہ ترین

حجاب کا عالمی دن : ’حجاب مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے‘

ماسکو: روس کی ملٹری ڈاکٹر اور سرجن ناتالیا الکوزی نے کہا ہے کہ حجاب مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے اور یہی میرا حقِ آزادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس ضمن میں کئی خواتین نے سوشل میڈیا پر اپنی حجاب اور نقاب والی تصاویر شیئر کرکے اس کی اہمیت کا اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ اسلامی اور مہذب معاشروں میں خواتین گھروں سے باہر نکلتے وقت اسکارف یا چادر سے سر یا پھر چہرے کو ڈھانپتی ہیں جس سے اُن کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

ہر مذہب اور بالخصوص اسلامی تعلیمات پر چلنے والی خواتین بغیر کسی پابندی یا روک ٹوک کے اپنی خوشی سے حجاب یا نقاب کرتی ہیں البتہ کچھ ممالک کی روشن خیال خواتین اسے جبر اور ظلم بھی قرار دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ نے فرانس میں حجاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں: طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

یکم فروری 2019 کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا جس کی مرکزی تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کی گئی، اس میں تمام ہی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  ورلڈ حجاب ڈے  ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا، ہر صارف نے اپنے اپنے انداز سے اس دن کی اہمیت کو بیان کیا۔

یاد رہے کہ 2013 میں یکم فروری کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس دن کو ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ورلڈ حجاب ڈے تنظیم کے تحت مختلف ممالک میں ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں خواتین بھرپور تعداد میں شرکت کرتی ہیں جبکہ امریکا میں تنظیم کی سربراہ رلی کی قیادت بھی کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے اس دن کو مثبت قرار دیا جبکہ بیشتر خواتین نے حجاب کو خوشی سے قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ممزی وڈز نامی صارف نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے وہ ایک میں حجاب اور دوسرے میں بغیر حجاب کے تھیں، انہوں نے لکھا یہی اصل آزادی ہے

آشلے میری نامی مسیح‌ خاتون نے لکھا کہ وہ عیسائی ہونے کے باوجود ورلڈ حجاب ڈے منا رہی ہیں تاکہ اپنی مسلمانوں بہنوں کے ساتھ اتحاد کا اظہار کرسکیں

فاطمہ بتول نامی صارف نے لکھا کہ مسلمان لڑکی حجاب کر کے کسی بھی شہزادی سے خوبصورت لگتی ہے

بلاری ایم ایس سے نے دو تصاویر ٹویٹ کیں اور لکھا کہ صفیا راوت کا شکریہ جنہوں نے شعور بیدار کیا اور پھر طالبات نے اپنے سر حجاب سے ڈھانپ لیے

تحریک منہاج القرآن نے بھی اس دن کی اہمیت کے حوالے سے ٹویٹ کیا

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں