تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سوئٹرزلینڈ کے ہم منصب ایگنازیو کاسیس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا سے نمٹنے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سوئٹزرلینڈ ہم منصب کا میٹرہارن کی پہاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرانے پر شکریہ ادا کیا۔ سوئس حکومت نے اظہار یکجہتی کیلئے میٹرہارن کی پہاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے، اس موقع پر انہوں نے عمران خان کی گلوبل ڈیٹ ریلیف مہم کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، پابندیوں کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے دباؤ ڈالا جائے، عالمی برادری کرفیو کے فی الفور خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا نوٹس لے۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کروناوائرس: شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے اہم رابطہ

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ایران حکومت اور عوام بہادری سے کرونا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -