پیرس: پاکستان نےورلڈجونیئراسکواش چیمپئن شپ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی سیمٹتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور بھارت کو چلتا کیا۔
تین میچوں پر مشتمل کوارٹر فائنل کے پہلے مقابلے میں نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرہ کو با آساننی 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلوادئی۔
World Junior Squash Championship, Nancy France
Pakistan beat India in Quarter Finals by 3-0..
At the end of this clip both players appreciated each other#Pakistan #India #Squash pic.twitter.com/CsZRq4K6HP
— Ali Hasan (@AaliHasan10) August 19, 2022
دوسرے سنسنی خیز میچ میں محمد حمزہ خان نے ارناو سارین کو 2-3 سے قابو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
پاک بھارت معرکے میں تیسرا میچ نہایت سنسنی خیز رہا، جہاں حمزہ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارتی حریف کو چت کیا۔
پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارتی ٹیم شکست کےبعد ایونٹ سےباہرہوگئی۔
میچ کے اختتام پر ایک دوسرے کے سخت حریفوں نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا اور بغل گیر ہوئے۔