site
stats
پاکستان

کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر

کراچی کی غریب پروری کے تو سب ہی معترف ہیں اب بین القوامی سطح پر بھی کراچی کی اس صفت کو تسلیم کیا ہے، ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم کی رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے چند سستے ترین شہروں میں شامل ہے۔

پاکستان کا غریب پرور کہلانے والا شہر کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار دیدیا گیا، پاکستان کا معاشی حب غریبوں کے لئے بڑا دل رکھتا ہے، یہ بات بین الاقوامی مشاورتی فرم نے بھی تسلیم کرلی۔

karachi-post-2

کراچی

 

یہ سروے دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے مرسر نامی کمپنی نے کیا، مرسر نامی کمپنی کی تازہ رپورٹ کے مطابق سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آٹھویں نمبر پر آیا ہے، دو سال قبل ای آئی یو کی ایک سو اکتیس شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ممبئی پہلے نمبر پر تھا۔

karachi-post-1

کراچی

 

اس سالانہ فہرست میں دنیا بھر کے 209 شہر شامل ہیں جبکہ سروے میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گيا ہے جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے دو شہر کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ پہلے دس میں شامل ہیں، کیپ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جوہانسبرگ پانچویں نمبر پر ہے۔

hong

ہانگ کانگ

 

رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک ہے جبکہ مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ سرفہرست ہے۔

رواں سال مرسر نامی کمپنی کے سروے کے مطابق دس سستے ترین شہر یہ ہیں:

نمیبیا کا شہر وینٹہوک ، جنوبی افریقہ کا شہر کیپ ٹاؤن، کرغستان کا شہر بشکیک، ملاوی کا شہر بلانٹائر، جنوبی افریقہ کا شہر جوہانسبرگ، بیلاروس کا شہر منسک ، تیونس ، پاکستان کا شہر کراچی ، بوٹسوانا کا شہر گیبرونے ، زیمبیا کا شہرلوساکا ۔

سنگاپور

سنگاپور

زیورخ

زیورخ

مہنگے ترین شہروں میں دس سرفہرست شہر ہانگ کانگ، انگولا کا شہر لوانڈا ، سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورچ ، سنگاپور، جاپان کا شہر ٹوکیو ، کونگو کا شہر کنشاشا، چين کا شہر شنگھائی ، سوئٹزرلینڈ کا شہر جنیوا، چاڈ کا نجامینا اور چین کا شہر بیجنگ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top