مہربانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے -
The news is by your side.

Advertisement

مہربانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آج 13نومبر کو دنیا بھر میں مہربانی کا عالمی دن منایا جارہے ہےاس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا ہے جذبہ مہربانی کو متحرک کرنے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

تقریبات میں مقررین نفسانی نفسی کے اس دور میں رحم پروری اور کرم نوازی کی انسانی معاشرے میں ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے کہ دنیا کو جنگ و جدل کے بجائے باہمی تعاون،رواداری، برداشت اور جذبہ ایثار و قربانی سے جنت نظیر بنایا جا سکتا ہے۔

 اسی سے متعلق : ایران کے بعد پاکستان میں‌بھی “دیوار مہربانی” قائم

یاد رہے کہ 13 نومبر 1998 کو جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں عالمی تحریک برائے مہربانی یعنی کہ ورلڈ کائنڈنیس موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی اور تب سے آج تک اس کی اہمیت اور افادیت میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیک کام کرنے سے انسانی جسم میں خوشی کے ہارمون پیدا ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کے لیے نیک جذبات کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں