تازہ ترین

سعودی عرب کی طویل القامت اوٹنی کے لیے بڑا اعزاز

ریاض: سعودی عرب میں طویل القامت ’اوٹنی‘ نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، مالک کا کہنا ہے کہ اوٹنی کی عمر 8 برس ہونے کے باوجود اُ س کا قد تین میٹر لمبا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبد العزیز کے نام سے منعقد ہونے والے اونٹوں کے سالانہ فیسٹیول میں مالکان نے اپنے پالتو اونٹ پیش کیے ، فیسٹیول میں سعودی شہریوں کے علاوہ دنیا بھر سے آئے افراد اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

عالمی ریکارڈ درج کرنے والی ٹیم اُس وقت حیران رہ گئی کہ جب اُن کی نظر 8 سال کی لمبی قد والی اوٹنی پر پڑی کیونکہ گنیز بک میں 190 سینٹی میٹر طویل اوٹنی کو دنیا کا طویل القامت قرار دیا گیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے 3 میٹر قامت والی اوٹنی کو دنیا کی طویل القامت اوٹنی کے طور پر تسلیم کیا۔

اس موقع پر فیسٹیول کے نگراں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اوٹنی کے مالک کا تعلق سعودی عرب کے شہر حائل سے ہے اور اس کی عمر صرف 8 برس جبکہ رنگ زرد ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے اس کو طویل القامت اوٹنی کے طور پر درج کرنے کی حامی بھرلی جس کے لیے اب سرکاری طور اس کے اندارج پر کام شروع کیا جائے گا۔

الدالجی کے مطابق اوٹنی کے مالک کو فروخت کے لیے تین لاکھ ریال تک کی پیش کش ہوچکی ہے مگر وہ اس کا نام عالمی ریکارڈ میں درج کروانے کا خواہش مند ہے۔

سالانہ اونٹوں کے فیسٹیول میں خوبصورت نیلی آنکھوں والے زرد اور سیاہ جانور بھی پیش کیے گئے ہیں اس کے علاوہ چینی اونٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

فیسٹیول میں پست قامت اونٹ بھی پیش کیا گیا جس کا قد صرف 90 سینیٹی میٹر ہے جبکہ ایسے اونٹ بھی پیش کیے گئے جو سخت سردی میں اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -