تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ دریافت، وزن، لمبائی آپ کو بھی حیران کردے گی

لال بیگ کا خیال آتے ہی انسان کو ایک عجیب سا خوف محسوس ہوتا ہے مگر اب اتنا لمبا لال بیگ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر کمزور دل افراد اپنے ہوش کھو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے تحقیقی ماہرین نے بحر ہند میں ایک ایسا لال بیگ تلاش کیا جس کی لمبائی 20 انچ اور اس کی چودہ ٹانگیں ہیں۔

یاد رہے کہ عام لال بیگ کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جبکہ اُس کی لمبائی ڈھائی سے تین انچ کے قریب ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ وہ بحری سروے پر تھے کہ اسی دوران انہیں بحر ہند کی گہرائی سے دیو قامت لال بیگ ملا۔

ماہرین نے گہرے سمندر میں اتر کر 12 ہزار سے زائد دیگر سمندری حیاتیات جمع کیں جن میں 14 ٹانگوں والا لال بیگ بھی ہے۔اس لال بیگ کو دیکھ کر ماہرین خود بھی ششدر رہ گئے تھے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے نئی قسم کا لال بیگ دریافت کیا جسے بیتھی نومس رکساسا کا نام دیا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ عام لال بیگ کی 6 ٹانگیں انتہائی نازک ہوتی ہیں مگر سمندر کی گہرائی سے ملنے والے بیتھی مومس کی ٹانگیں نہ صرف موٹی ہیں بلکہ یہ زہریلی بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -