تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کروناوائرس سے جنگ، عالمی رہنماؤں نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا

ریاض: سعودی عرب کی زیرصدارت وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے متعلق جی 20 ممالک کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں عالمی رہنماؤں نے مل کر بین الاقوامی معیشت میں 5ٹریلین ڈالر حصہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے عالمی معیشت اور تجارت بری طرح متاثر ہے جسے سہارا دینے کے لیے جی 20 ممالک نے پانج ٹریلین ڈالر حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں جی 20 رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرونا سے معاشی ومعاشرتی اثرات سے نمٹنا ترجیحات میں شامل ہے، انسانی جانوں کی حفاظت کی ضروری فنڈنگ یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

جی 20ممالک کے رہنماؤں نے کرونا سے معاشی ومعاشرتی نقصان کو کم کرنے کا عہد کیا اور عالمی بحران کے دوران ذمہ دار عوامی مواصلات کی اہمیت پر زور دیا۔دریں اثنا مطالبہ کیا گیا کہ کرونا سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

جی 20ممالک نے مل کر عالمی سطح پر صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جی 20ممالک کے رہنما انفرادی اور اجتماعی طور پر کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جی 20 ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کروناوائرس کے خلاف متحدہ ہوکر لڑنا ہے اور وائرس کو آگ لگا دینا ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -