تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملکہ کی آخری رسومات میں پیوٹن شریک ہوں گے؟ عالمی رہنماوں کے نام سامنے آگئے

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے 2 ہزار اہم شخصیات 19 ستمبر بروز پیر آخری رسومات میں شرکت کریں گی جن میں امریکا اور ترکیہ کے صدور، کنینڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سمیت متعدد سربراہان شامل ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر نے ابھی تک شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا خفیہ خط کس کے نام : 63 سال بعد کھولا جائے گا

یورپ سے تمام سربراہان مملکت ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ برطانوی فوج آخری رسومات کے دوران سکیورٹی مہیا کرے گی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی شاہی اعزازت اور سرکاری سطح پر 19 ستمبر بروز پیر ویسٹ منسٹر ایبی میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ان کی تاج پوشی اور شادی بھی یہیں ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -