تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کی خوبصورت ترین بکری فروخت کے لیے پیش

کوالالمپور: دنیا کی خوبصورت ترین بکری کے مالک نے اسے فروخت کے لیے پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کے رہائشی کسان احمد محمد فیدزیر کے گھر بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین نے اسے دنیا کی خوبصورت ترین بکری کا اعزاز دیا۔

سفید رنگ کی بکری کا قد زیادہ بڑا نہیں البتہ اُس کے چہرے کے نیچے داڑھی اور سر پر خوبصورت ریشمی بال ہیں، احمد محمد بکری کے حسن کو مزید بڑھانے کے لیے اُن کی مانگ نکال کر رکھتا ہے۔

احمد کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں بکری کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو ہر کسی نے اس کی تعریف کی اور یہ مشہور ہوئی، کچھ نے تو اسے بکریوں میں ماڈل قرار دیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مالک کا کہنا تھا کہ جب اس بکری کی پیدائش ہوئی تو یہ انہیں دیگر سے منفرد اور خوبصورت لگتی ہے کیونکہ اس کے سرپر خوبصورت بال ہیں جو کسی کے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے بکری انٹرنیٹ پر مشہور شخصیت بن گئی اور اسے دنیا کی خوبصورت ترین بکری قرار دیا گیا۔

احمد کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ اگر کوئی اسے خریدنا چاہتا ہے تو وہ 150 یورو ادا کر کے لے جاسکتا ہے۔ (پاکستانی کرنسی کے حساب سے مالیت 27 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)

Comments

- Advertisement -