ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی تین مساجد دنیا کی حسین ترین مساجد میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے سیاحت کے لئے دنیا کی خوبصورت ترین مساجد کی فہرست ٹیلیگراف ٹریول مرتب کی تھی جو کہ انہوں نے اسلامی فنِ تعمیر کی پذیرائی کے لئے مرتب کی ہے۔

اس مقصد کے لئے انہوں نے ایک تصویری گیلری بھی مرتب کی ہے جس کل 25 مساجد ہیں اور ان میں پاکستان کی بھی تین مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔

ہم ان میں سے منتخب مساجد آپ کی معلومات کے لئے یہاں پیش کررہے ہیں

ٹیلیگراف کی فہرست میں شامل پاکستان کی مساجد

بادشاہی مسجد، لاہور


بادشاہی مسجد 17 ویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروائی تھی اسکا کل رقبہ 279 ہزار اسکوائی فیٹ ہے اور یہ اپنے سرخ پھتر کے بیرونی اور سنگِ مرمر کے اندرونی اندازِ تعمیر کے سبب مشہور ہے۔

 MASJID
بادشاہی مسجد

وزیر خان مسجد، لاہور


وزیر خان مسجد 17 صدیں میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروائی تھی اور یہ 1993 سے یونیسکو کے عالمی ورثے کے عارضی فہرست میں شامل ہے۔ اس مسجد میں تعمیر کا زیادہ تر کام چونے کے پتھر سے انجام دیا گیا ہے جبکہ اس کا بیرونی دروازہ سرخ مٹی کے پھتروں سے بنا ہوا ہے۔ وزیر خان مسجد اپنے نقش و نگار اور اس میں رنگوں کے حسین امتزاج کے سبب عالمی شہرت کی حامل ہے۔

MOSQUE
وزیرخان مسجد

فیصل مسجد، اسلام آباد


اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فیصل مسجد واقع ہےاور اس کے فن تعمیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اعرابی خیمے اور چوکور خانہ کعبہ کا شاندار امتزاج ہے۔

MOSQUE
فیصل مسجد

ٹیلیگراف کی فہرست میں شامل دیگر مساجد

مسجد الحرام، سعودی عرب


خانہ کعبہ کے گرد تعمیر مسجد الحرام 4 ملین افراد کو اپنے دامن میں جگہ دینے کی استطاعت رکھتی ہے اور یہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے۔ اس کا کل رقبہ 4 لاکھ 8 سو اسکوائر فٹ (99 ایکڑ) ہے۔

MOSQUE
مسجدالحرام

مسجد نبوی، سعودی عرب


مسجد نبوی عالم اسلام کا دورا مقدس ترین مقام ہے اس مسجد کی بنیاد پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم نے اہنے ہاتھوں سے رکھی تھی اور اب اسی مسجد میں سبز گنبد کے نیچے ان کی قبرِ مبارک بھی موجود ہے۔ مسجد نبوی کے 10 بڑے مینار ہیں اور اس میں 6 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے جن کی تعداد حج کے مہینے میں بڑھ کر 10 لاکھ ہوجاتی ہے۔

MOSQUE
مسجد الحرام

ترکی کی نیلی مسجد


استنوبل کی یہ عظیم الشان مسجد 16 ویں صدی میں سلطنتِ عثمانیہ کے عظیم سلطان احمد اول نے تعمیرکروائی تھی۔ اس کے 6 نوکیلے مینار اور اسکا نیلا رنگ اسے ایک جاودانی منظر عطا کرتا ہے۔

MOSQUE
ترکی کی نیلی مسجد

جامع مسجد دہلی


دہلی کے بیچوں بیچ واقع مغل دور کی تعمیراتی عظمت کی نشاندہی کرتی یہ مسجد لاہور کی بادشاہی مسجد کا عکس ہے اس کی بیرونی تعمیر سرخ اینٹوں سے کی گئی ہے جبکہ اندرونی جانب سنگِ مرمر نصب کئے گئے ہیں۔

MOSQUE
جامع مسجد دہلی

مسجدناصرالملک، شیراز ایران


ایران کے ادبی اور سیاحتی شہر شیراز میں واقع انتہائی حسین اور دلفریب مسجد ناصر الملک کے بارے میں باہر کی دنیا کے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔ اس میں رنگین شیشوں کا انتہائی خوبصورت کام کیا گیا ہے جس کی مثال اسلامی فنِ تعمیر میں انتہائی کم ملتی ہے۔ جب سورج کی روشنی صبح سویرے اور شام ڈھلے مسجد کے شیشوں سے چھلک کر اندر آتی ہے تو انتہائی حسین اور دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔

MOSQUE
مسضد ناصرالملک

مسجد امیہ، شام


جامع مسجد امیہ کی تعمیر 715ء میں اموی خلیفہ ولید اول کے دور میں مکمل ہوئی تھی، روایت کے مطابق پیغمر یحییٰ علیہ السلام کا سرِ مبارک اسی مسجد میں دفن ہے۔ شام میں حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان جاری خانی جنگی مکے سبب اس قدیم اور عظیم مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک روایت کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی مسجد کے ایک مینار پر آسمان سے اتریں گے۔

MOSQUE
مسجد امیہ

جامع مسجد ہرات، افغانستان


لاجوردی پتھروں سے مزین ہرات کی اس حسین جامع مسجد کا سنگِ بنیاد 1200ء میں سلطان غیاث الدین غوری نے رکھا تھا جس کے بعد مختلف ادوار میں اس کی تعمیرو توسیع ہوتی رہی اور 1500ء میں مسجد اپنی موجودہ ہیٗت میں آئی تھی۔ مسجدِ ہرات کو 19 ویں صدی میں ہونے والی اینگلو افغان جنگ میں کافی نقصان پہنچچا تھا۔

MOSQUE
جامع مسجد ہرات

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں