تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سال 2019:‌ دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، جاپان کا پہلا نمبر، پاکستان کی پوزیشن برقرار

ٹوکیو: دنیا کے طاقتور  پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا کی تنزلی ہوئی اور پاکستان اپنی پوزیشن پر برقرار رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2019 کی نئی رینکنگ جاری کی۔

ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہا جس کے شہری 190 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگا پور اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر رہا جس کے شہری 189 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔ سال 2018 میں جنوبی کوریا کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر تھا جس کی پوزیشن بہتر ہوئی۔

عالمی رینکنگ میں فرانس اور جرمنی کو چوتھا نمبر ملا جس کے حامل افراد 188 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اسی طرح ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، سوئیڈن کے پاسپورٹس نے چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ اسپین کے پاسپورٹ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

دیکھیں: سال 2018، دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری

اسیپن وہ واحد ملک ہے جس کا پاسپورٹ پانچویں پوزیشن حاصل کرسکا، علاوہ ازیں آسٹریلیا ، نیدرلینڈ، ناروے، پرتگال، سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے جبکہ سال 2018 میں ان ممالک کے پاسپورٹ پانچویں پوزیشن پر تھے۔

امریکا، برطانیہ کے پاسپورٹ سال 2018 میں پانچویں نمبر پر تھے جبکہ ان دونوں ممالک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جن کے حامل شہری 185 ممالک کے شہروں کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں، اسی طرح کینیڈا کے پاسپورٹ کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

آسٹریلیا کا پاسپورٹ ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گیا جس کے شہری 185 ممالک ویزہ فری سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

روس کا پاسپورٹ مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد 48ویںنمبر پر پہنچ گیا جبکہ چین کو دو درجہ ترقی ملی اور پاسپورٹ 71 ویں سے 69 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد یہ 21 ویں سے نیچے آکر 22ویں پر پہنچا، جبکہ سعودی پاسپورٹ اپنی 70ویں پوزیشن برقرار رکھ سکا اسی طرح ایران کے پاسپورٹ نے دو درجہ ترقی کر کے 96ویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پاسپورٹ ‘ دنیا بھرمیں سب سے طاقتور

ہینلے کی رپورٹ کے مطابق عراق ، افغانستان فہرست میں سب سے آخری 104ویں نمبر پر رہے جبکہ شام ، عراق اور صومالیہ کے پاسپورٹ 103 ویں نمبر پر رہے۔

پاکستان کے پاسپورٹ نے 102ویں پوزیشن برقرار رکھی جس کے حامل افراد 33 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔ صومالیہ، شام، عراق اور افغانستان کے پاسپورٹ پاکستان کے مقابلے میں ایک بار پھر کمزور رہے۔

ہینلے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بند شہریوں کی جانب سے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ درجہ بندی 2019 کے لیے کی گئی، یعنی ریکنگ میں آنے والے ممالک کے پاسپورٹ حامل افراد اتنے ہی ممالک سے سفر کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -