The news is by your side.

Advertisement

عالمی یوم بزرگ، بچوں کا بڑوں کو خراج تحسین

روٹھی دادی کو منایا تو کسی نے نانا نانی سے محبت کا اظہار کیا، کراچی میں بزرگوں کے عالمی دن پر ننھے بچوں نے بڑوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کسی بھی گھرمیں بچوں کا والدین کے ساتھ ساتھ گھر کے بزرگ سے بھی خاص رشتہ ہوتا ہے جو دور حاضر میں اپنی اہمیت کھوتا جارہا ہے، تاہم کراچی میں ننھے بچوں نے گھر کے بزرگوں کو کس انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سٹی اسکول انتظامیہ نے بزرگوں کے اعزازمیں گرینڈ پیرنٹس ڈے منعقد کیا جس میں والدین کے ساتھ ساتھ گھر کے بزرگوں نے بھی شرکت کی۔

معصوم بچوں نے اپنے دادا، دادی اور نانا، نانی سے خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے محبت کااظہار کیا، بچوں نے اپنی روٹھی دادی کو بھی منایا، دوسروں کا خیال رکھنااور ان کی مدد کرنے کے جذبے کوبھی عام کیا۔

بچوں کے دادا دادی اور نانا نانی نے اسکول میں دور طالب علمی کی یادیں تازہ کیں اور وہ بچوں میں گھل مل گئے۔

دی سٹی اسکول کی پرنسپل نینا گل کا کہنا تھا کہ سٹی اسکول میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے علاوہ بڑوں کے ادب واحترام کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کو اپنے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں