تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ورلڈ پولو چیمپئن شپ : پاکستان ٹیم نے بھارت کو ہرا کر کوالیفائی کرلیا

ایشیاء کپ کے میچ میں بڑی کامیابی کے بعد پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پولو میچ میں بھی شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے کھیل کے میدان سے خوشخبری آگئی، پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ورلڈ پولو چیمپئن شپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی عالمی پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے دوسرے پلے آف میں بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، پاکستان نے زون ای سے پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ معاذ نے 6 جب کہ میکائل سمیع نے ایک گول کیا۔ پاکستان پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین رانڈ میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبرتک منعقد ہوگی، پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو پچھاڑ چکی ہے۔

انڈیانا پولو کلب میں پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی، ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں4گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی۔

پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں، تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر(ر)بدرالزمان ٹیم منیجر، لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -