تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شام پر امریکی حملہ دلیرانہ فیصلہ ہے: سعودی عرب

شام پر امریکی حملے کے بعد دنیا بھر سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ سعودی عرب، ترکی، برطانیہ اور فرانس نے امریکا کی حمایت کردی۔ ایران اور روس نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دے دیا۔

گزشتہ روزامریکا نے مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے 60 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 4 شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی شام کے خلاف فضائی کارروائی

یاد رہے کہ کہ یہ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد شام میں پہلی کارروائی ہے۔

شامی حکومت نےامریکی حملے کو جارحیت قرار دیا جبکہ اپوزیشن نے کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے امریکی صدر کے شام کے خلاف حملے کو دلیرانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ برطانیہ نے امریکی صدر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ شام میں کیمیائی حملے کا مناسب جواب ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی جرائم کرنے والی حکومت کو تنبیہہ ہے۔ ترک نائب وزیر اعظم نے کہا کہ شامی ایئر بیس پر امریکی حملے کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شام میں کیمیائی حملہ، مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

ادھر روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کا شام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حملے خود مختار قوم کے خلاف جارحیت ہیں۔ ایران کی جانب سے بھی شام پر امریکی کاروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے یہ فضائی کارروائی شامی حکومت کے مہلک کیمیائی حملے کے جواب میں کی ہے جس میں شامی شہر ادلب میں عام شہریوں سمیت 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -